ملک بھر میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز

10:35 AM, 9 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد : ملک بھر میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز  ہو گیا ہے، 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیو مہم 9 ستمبر سے 13 ستمبر کے درمیان جاری رہے گی، 14 ستمبر سے 15 ستمبر تک باقی رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

خصوصی پولیو مہم ملک کے 115 اضلاع میں چلائی جائے گی جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تین کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا کا کہنا ہے کہ مہم کا حدف 4 لاکھ 21 ہزار 455 مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیو ٹیمز کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی اقدامات کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ٹیمز شہر بھر کے تمام علاقوں اور ہر گھر تک پہنچیں گی اس حوالے سے شہریوں سے اپیل ہے کہ  اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں ۔

مزیدخبریں