محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

10:12 AM, 9 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : ملک کے بیشتر علاقوں میں آج اور کل موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ میرپور خاص،عمرکوٹ، مٹھی اور تھر پارکر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، بٹگرام، سوات، بنوں، ڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے دوران مجموعی طورپر 42افراد جاں بحق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خضدار میں سب سے زیادہ 9اموات رپورٹ ہوئیں، کیچ میں 5اور ژوب میں 4افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔بلوچستان میں 1591گھرمکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں، صوبے میں 15ہزار 797گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ، سیلابی صورتحال سے 66134ایکڑ پر فصلیں اور206کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں۔صوبے میں بارشوں کے دوران 783مویشی ہلاک ہوئے۔

مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے ایک روز تک جاری رہے گا، بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی اور موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔

مزیدخبریں