اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی جبکہ وقفہ سوالات بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہوگا۔
اس کے علاوہ وزیر آباد ضلع میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی سمیت حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل پروازوں کیلئے بندش پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
صدر مملکت کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈا پر موجود ہے، نکتہ اعتراض کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی ایوان میں بات ہوسکے گی۔