وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 12 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

 وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 12 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

لاہور : پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 12 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن آمد کے بعد فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچز دیکھیں گے ۔ اس دوران وہ 5 ٹیموں کی مینٹورز کے ساتھ مشاورت بھی کریں گے ۔

 ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 22 ستمبر کو پاکستان آئیں گے۔

واضح رہے کہ گیری کرسٹن جولائی میں ٹی 20 ورلڈکپ کی رپورٹ دینے اور تھنک ٹینک سے ملاقات کے بعد واپس جنوبی افریقہ چلے گئے تھے ۔

مصنف کے بارے میں