گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

10:23 PM, 9 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

گلگت : گلگت بلتستان استور ون میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر رہی ۔

نیو نیوز کے مطابق ضمنی انتخاب تحریک انصاف کے خورشید خان نے 6219 ، مسلم لیگ 5225  جبکہ پیپلزپارٹی نے2000  سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ 

استور ون کی سیٹ پی ٹی آئی سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی ۔ 

مزیدخبریں