اسلام آباد : سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران شاہد نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن ختم کرنے کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ساتھ دیتے تو آج مشکل میں نہ ہوتے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر لکھا کہ کرپٹ اشرافیہ کے لیے ریڈ الرٹ! بدعنوانی کا خاتمہ آرمی چیف کا سب سے مضبوط عقیدہ ہے! اس حد تک مضبوط کہ انہوں نے ڈی جی آئی ایس آئی کی نوکری اس وقت قربان کر دی جب انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کی کرپشن کے ثبوت اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو فراہم کیے۔
Red Alert 🚨 for corrupt elite ! Actually eradication of corruption is the COAS’s strongest belief ! Strongest to an extent that he sacrificed his job as DG ISI when he provided the evidence of PM’s House corruption to the then PM! Had the then PM acted upon the evidence and…
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) September 9, 2023
انہوں نے کہا کہ اگراس وقت کے وزیراعظم عمران خان ثبوتوں پرعمل کرتے اور کرپشن کے سر اور جال کو ختم کر دیتے تو وہ خود کو موجودہ پیچیدہ صورتحال میں نہ ڈالتے۔