بدین : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے بیانات کا پابند نہیں ۔ الیکشن آئین کے مطابق 90 دن میں ہی ہونے چاہئیں۔آصف زرداری کا گھرمیں حکم ماننے کا پابند ہوں لیکن سیاسی معاملات میں پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا پابند ہوں۔ کیئرٹیکرزسے کہتا ہوں وہ چیئرٹیکرنہ بنیں۔
بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات 90 روز میں کرائے جائیں ۔ جیالے الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ اب ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے ۔ معاشی حالات خراب ہیں، لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کا اعلان نہیں ہوا، انتخابی مہم شروع نہیں کی۔ الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول اور پولنگ ڈیٹ کا اعلان کرنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی سی ای سی میں 90 دن میں انتخابات کرانے کی بات ہوئی۔