اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وسطی مراکش میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔
صدر سیکرٹریٹ پریس ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے صدر نے مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی ہمدردیاں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مراکش میں زلزلے سے قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہارِ افسوس
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 9, 2023
صدر مملکت کا مراکش میں زلزلے کے متاثرین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت
اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اس تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، صدر مملکت pic.twitter.com/QO0hjhFN06
صدر مملکت عارف علوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ وسطی مراکش میں 6 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے سے کم از کم 630 افراد جاں بحق اور 320 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں کئی مکانات اور عمارتیں گرگئی ہیں۔