عدالتی حکم کے برعکس شیریں مزاری کی گرفتاری، آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

10:52 AM, 9 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایک اور توہین عدالت کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کیخلاف ڈاکٹر شیریں مزاری کی عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری پر توہین عدالت کیس 28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔

 آئی جی اسلام آباد کیس میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں۔ آئندہ سماعت پر فیصلہ ہوگا کہ آئی جی کی معافی منظور ہو گی یا کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

یاد رہے کہ مئی میں شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری سے پولیس کو روک رکھا تھا۔

 شیریں مزاری نے گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزیدخبریں