گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان، بجلی بلوں میں ریلیف کا فیصلہ پیر تک ہونے کی امید

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان، بجلی بلوں میں ریلیف کا فیصلہ پیر تک ہونے کی امید
سورس: File

اسلام آباد: نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ امید ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق آئی ایم ایف کا فیصلہ پیر تک ہو جائے گا۔  گیس شعبے میں 350 ارب روپے کے نقصانات پورے کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ 

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کی ایپکس کمیٹی کے پانچویں اجلاس پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزراءکا کہناتھاکہ ساڑھےتین سو ارب سالانہ کے نقصان کو پورا کرنے کیلئےگیس کی قیمت میں ا ضافہ کیا جائیگا۔ آئندہ ہفتے سے گیس کی قمیت میں پچاس فیصد سے زائد اضافے ہوگا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ  آئی ایم ایف کیساتھ 500 سے 600ارب روپے تک کی ریلیف کی بات ہورہی ہے، امید ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق جواب پیرتک آجائیگا۔

 محمد علی نے کہا کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کا بجلی کا بل کم آئے گا، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں ہوگا تو جو لوگ بل دے رہے ہیں ان پر بوجھ بڑھے گا۔


نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا ملک میں چینی کا 20لاکھ ٹن سے زائد اسٹاک موجود ہے، کسی چیز کا بحران نہیں ہے، اسمگلنگ روکنا ہوگی،  مہنگائی کی بڑی وجہ سپلائی چین کا متاثر ہونا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بجلی و گیس چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے وصولیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں