اسلام آباد: پاکستانی بلے بازوں کی خراب کارکردگی کے باعث سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ 122 رنز کا ہدف سری لنکا نے 17 ویں اوور میں پورا کرلیا۔
دبئی میں کھیلے جا رہے ہیں ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بلے بازوں کی ناکامی کے باعث پاکستانی ٹیم صرف 121 رنز بنا سکی اور مکمل 20 اوور بھی نہیں کھیلے۔
جواب میں سری لنکن ٹیم کو ابتدامیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم حسن علی اور عثمان قادر نے سری لنکن بلے بازوں کی مشکل آسان کردی اور آسان ہدف کو حاصل میں آسانی فراہم کی ۔ سری لنکا نے 17 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔