مزید بارشیں متوقع ،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

09:19 PM, 9 Sep, 2022

 رواں سال مون سون کی غیر  معمولی بارشوں سے ملک میں سیلابی صوتحال ہے ۔ محکمہ موسمیات نے  ملک کے  بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید  بارش کی  پيشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوا ئیں ملک کے  بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جو 4 سے 5 روز رہیں  گی جس کی وجہ سے  10 سے  14ستمبر کے دوران  چترال،دير،سوات،کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10  سے  14ستمبر  کے دوران شانگلہ، بونير، مانسہرہ، ايبٹ آباد، ہرى پور میں بھی  بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ، باجوڑ، چارسدہ، صوابی، پشاور، مردان، نوشہرہ میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ   کرم، کوہاٹ، وزیرستان ،کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔جبکہ  راولپنڈی، اسلام آباد، مرى، اٹک، جہلم ، چکوال سيالکوٹ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  لاہور، نارووال،گوجرانوالہ، شيخوپورہ، ميانوالی، خوشاب، سرگودھا اور  فيصل آبادمیں بارش کی توقع ہے ۔
 
 
 

مزیدخبریں