رواں سال مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے ملک میں سیلابی صوتحال ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارش کی پيشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوا ئیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جو 4 سے 5 روز رہیں گی جس کی وجہ سے 10 سے 14ستمبر کے دوران چترال،دير،سوات،کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 سے 14ستمبر کے دوران شانگلہ، بونير، مانسہرہ، ايبٹ آباد، ہرى پور میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ، باجوڑ، چارسدہ، صوابی، پشاور، مردان، نوشہرہ میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ کرم، کوہاٹ، وزیرستان ،کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، مرى، اٹک، جہلم ، چکوال سيالکوٹ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے لاہور، نارووال،گوجرانوالہ، شيخوپورہ، ميانوالی، خوشاب، سرگودھا اور فيصل آبادمیں بارش کی توقع ہے ۔