لاہور : سیشن عدالت نے مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر 7 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تٖفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس ن کیس کی سماعت کی ،عدالت نے لاری اڈا پولیس کی جانب سے چالان جمع کروانے پر 17ملزموں کو طلب کر رکھا تھا، 17 ملزمان میں سے عامر سہیل عرف ریمبو سمیت دیگر9 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،تاہم محسن، ارسلان، عابد، افتخار، شہریار،حسنین اور ساجد عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے غیر حاضر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نےکیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔
یاد رہے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ 14 اگست 2021ء کو مینار پاکستان پر دست درازی کا واقع پیش آیا تھا ۔