بیجنگ: دنیا میں پہلی مرتبہ ایک روبوٹ کو کمپنی کا سی ای او بنا یا گیا ہے اور یہ کمپنی چین میں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ ایک خاتون روبوٹ ہے جو مصنوعی ذہانت کے تحت کام کرتی ہیں اس روبوت خاتون کا نام مسز ٹانگ یو رکھا گیا ہے یہ روبوٹ دس ارب ڈالر کمپنی کا نظام چلائیں گی۔ اسے مشہور گیم ساز کمپنی نیٹ ڈریگن ویب سافٹ کا سی ای او بنایا گیا ہے۔
کمہنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے خیال میں آئے والا دور مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس یا اے آئی) کا ہی ہے ان کا ماننا ہے کہ خاتون روبوٹ بہترین انداز میں فیصلہ سازی کر سکتی ہے۔
کمپنی کے مطابق ٹانگ یو چونکہ انسان نہیں ہے اور تعصب سے پاک ہے اس لیئے وہ کمپنی کے ہرملازم کو یکساں کام کرنے کے مواقع دیں گیں اور ان کیلئے سب ایسے اہم ہونگے
ان کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں ٹانگ یو کے الگورتھم کو مزید شفاف بنایا جائے گا اور میٹاورس کو بھی مزید مضبوط کیا جائے گا۔