اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ خارج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فرح خان کے خلاف فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر 10 ایکڑ زمین الاٹ کرانے کا الزام تھا اور مقدمے میں فرح خان کی والدہ بشریٰ خان اور فیڈمک کے افسران بھی شامل تھے جبکہ زمین الاٹ کرانے کیلئے فرح خان اور ان کی والدہ کے نام پر کمپنی بنانے کا الزام تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش میں فرح خان کو بے گناہ قرار دیا گیا اور مقدمہ خارج کرنے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے حکم جاری کیا جن کے پاس ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج بھی ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق فرح خان اور ان کی والدہ بشریٰ خان پر الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ خارج کرنے کیلئے لکھا گیا۔
مقدمہ ختم کرنے کیلئے اب عدالت سے رجوع کیا جائے گا، مقدمہ خارج کر کے معاملہ فیڈمک اتھارٹی کو بھیجنے کا لکھا گیا ہے، اتھارٹی کا اختیار ہے کہ وہ الاٹمنٹ کو منسوخ بھی کر سکتی ہے۔
فرح خان کے خلاف کرپشن کا مقدمہ خارج کر دیا گیا
04:19 PM, 9 Sep, 2022