اسلام آباد: پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ عمران خان کو آج 3 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
نیو نیوز کے مطابق پولیس نے عمران خان کو مارگلہ تھانے میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن عمران خان طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ عمران خان کو نوٹس ان کے سیکورٹی افیسر ایس پی راجہ طاہر کے ذریعے پہنچایا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 12 ستمبر تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔