اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد روپیہ تیزی سے گر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام نچوڑ کے باوجود روپیہ ایک بار پھر دباؤ میں ہے اور آئی ایم ایف معاہدے کے بعد تیزی سے گر رہا ہے، آج روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 5 روپے گر گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹو سیلز میں 54 فیصد کمی ہوئی، معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی دکھائی دے رہی ہے، پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی ہے اور عوام بجلی کے بل دینے سے بھی قاصر ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی، روپے کی گراوٹ اور ملک کے تمام پاور سٹرکچر کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ عمران خان کی کس تقریر میں کون سے الفاظ استعمال کئے گئے۔
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپیہ تیزی سے گر رہا ہے: اسد عمر
03:29 PM, 9 Sep, 2022