اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی وزیراعظم سے ملاقات

03:08 PM, 9 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اقوامِ متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انتونیو گوتریس کی وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر یو این کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔


واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں اور اس دوران وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
پاکستان آمد سے قبل نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں