نیو دہلی: چین اور بھارتی افواج نے گوگرہ ہاٹ اسپرنگس (پی پی 15) کے علاقے سے مربوط اور منصوبہ بند طریقے سے انخلاء شروع کر دیا ہے جو سرحدی علاقوں میں امن اور سکون کے لیے سازگار ہے ۔
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارت چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کے 16ویں دور میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق دونوں ممالک خطے میں امن کی خاطر اپنی فوجیں واپس بلائے گی ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان وزارت دفاع نے کہا کہ دونوں فریقوں نے سفارتی سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔
اس کے علاوہ دونوں فریقوں نے تصدیق کی ہے کہ باقی مسائل کے حل سے مغربی علاقے میں امن بحال کرنے میں مدد اور دو طرفہ تعلقات میں ترقی کو قابل بنایا جا سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ مشرقی لداخ میں تصادم کے کئی مقامات پر بھارت اور چینی فوجی دو سال سے زیادہ عرصے سے ایک دوسرے کے خلاف ہیں۔ اعلیٰ سطح کی فوجی مذاکرات کے نتیجے میں دونوں فریق خطے کے کئی علاقوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ۔ تاہم تصادم کے بقیہ نکات پر تعطل کو حل کرنے میں فریقین کو کوئی کامیابی نہیں ملی ہے ۔