اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر اہل کو نااہل کرنا اور نااہل کو اہل کرنا مطلوب ہے تو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’اگر اہل کو نااہل کرنا اور نااہل کو اہل کرنا مطلوب ہے تو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائے گی، بے سہارا اور بے بس قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے، قوم جن چہروں کو نہیں دیکھنا چاہتی انہیں ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے، اگر عمران خان کا کورٹ میں بیان ہو جاتا تو کوئی قیامت نہیں آ جاتی، حکومت بیٹھ چکی اب ملک بیٹھ رہا ہے۔‘
اگر اہل کونااہل کرنا اور نااہل کواہل کرنا مطلوب ہےتوپھر قوم ووٹ ڈالنےنہی جائےگی،بےسہارا اور بےبس قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے،قوم جن چہروں کونہی دیکھناچاہتی انہیں ٹی وی پردکھایا جارہا ہے،اگرعمران خان کاکورٹ میں بیان ہوجاتا توکوئی قیامت نہیں آجاتی،حکومت بیٹھ چکی اب ملک بیٹھ رہا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 9, 2022
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’ ان حلقوں میں بھی الیکشن ملتوی کر دئیے گئے جہاں سیلاب نہیں آیا، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ PDM الیکشنوں سے بھاگ رہی ہے، ابھی تو دگنی لوڈشیڈنگ ہے جب پوری بجلی کا بل آئے گا تو کیا بنے گا،چیف جسٹس صاحب کورٹ میں داخلے پر پابندی اور مارکیٹوں کو بند کرانے سے انتظامیہ کو روکیں۔‘
ان حلقوں میں بھی الیکشن ملتوی کردیے گئے جہاں سیلاب نہیں آیا،میں نے پہلے ہی کہ دیا تھا کہ PDM الیکشنوں سے بھاگ رہی ہے،ابھی تو دگنی لوڈشیڈنگ ہے جب پوری بجلی کا بل آئے گا تو کیا بنے گا،چیف جسٹس صاحب کورٹ میں داخلے پر پابندی اور مارکیٹوں کو بند کرانے سے انتظامیہ کو روکیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 9, 2022
علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے گزارش ہے کہ عدالت میں آنے کی اجازت دی جائے، حکومت کے پاس کچھ نہیں ، صرف سیلاب سیلاب کھیل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کیس قانونی ٹیم دیکھ رہی ہے، کسی کو نا اہل کرکے سیاست ختم نہیں کی جا سکتی، ہم نے بھی سات سال جیل گزاری، آج ہم آپ کے سامنے ہیں، جیل ہمارا سسرال ہے۔