ملکہ برطانیہ کے انتقال پر صدر مملکت، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا اظہارِ تعزیت

10:08 AM, 9 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملکہ برطانیہ کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اظہارِ تعزیت ۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر افسوس ہوا ، پاکستان ان کی موت کے سوگ میں برطانیہ اور دیگر دولت مشترکہ ممالک میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے شاہی خاندان ، عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کرتے ہیں ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شاہی خاندان ، برطانوی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم کے جانے سے بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جسے پرُ کرنا مشکل ہے ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم ایک عہد کی نمائندہ ہیں ، وہ ہمدردی اور امید کا روپ تھیں ۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا انتقال بلمورل میں ہوا، برطانوی حکومت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ ہوں گے ۔

مزیدخبریں