یورپی یونین میں پاکستان کے تیسرا بڑے تجارتی شراکت دار سپین کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان

11:28 PM, 9 Sep, 2021

 اسلام آباد :اسپین کے وزیر خارجہ جمعہ کو پاکستان کا دورہ کریں گے،اسپین کے وزیر خارجہ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے دورے کی تفصیلات کے بارے میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل البرس 10 ستمبر 2021 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاک اسپین وزرائے خارجہ ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق پاک سپین وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعلقات بات چیت کا حصہ ہوں گے۔پاکستان اور اسپین دو طرفہ، یورپی یونین اور کثیرالجہتی فورم کے تناظر میں خوشگوار تعلقات رکھتے ہیں ۔سپین یورپی یونین میں پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا  سپین یورپ کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ پاکستانی تارکین وطن رہتے ہیں ۔وزیر خارجہ البرس کا دورہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر باہمی ہم آہنگی اوردو طرفہ قریبی تعاون کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔


 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے وفد کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعلقات بات چیت کا حصہ ہوں گے۔ اسپین یورپی یونین میں پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

مزیدخبریں