ناگون (بھارت) : بھارت کی ریاست آسام میں شوہر کی بیوی سے محبت کی اعلیٰ مثال سامنے آئی ہے۔ محافظ الدین نامی شخص کی بیوی 10 سال کے دوران دوسرے افراد کے ساتھ 25 بار بھاگی لیکن اس کے باوجود محافظ کا کہنا ہے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے اور اسے 26 ویں بار بھی قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔
بھارتی نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق آسام کے ضلع ناگون کے گاؤں دھنگ لہکر کے رہائشی محافظ الدین گاڑی چلاتا ہے اور اس کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اس کے تین بچے ہیں بڑی بیٹی کی عمر 6 سال ہے جبکہ اس کے سب سے چھوٹے بیٹے کی عمر صرف تین ماہ جسے اس کی بیوی چھوڑ کر چلی گئی۔
محافظ الدین نے میڈیا کو بتایا کہ میں آج بھی اپنی بیوی سے محبت کرتا ہوں اور اب بھی چاہتا ہوں کہ وہ واپس آجائے ۔ محافظ نے بتایا کہ وہ ہر بار جاتی ہے اور واپس آکر وعدہ کرتی ہے کہ وہ آئندہ کہیں نہیں جائے گی لیکن پھر دوسرے مرد کے ساتھ بھاگ جاتی ہے ۔ محافظ کا کہنا ہے کہ میں اس سے سچی محبت کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ واپس آجائے ۔
محافظ کے ہمسایوں کا کہنا ہے کہ محافظ کی بیوی کے گاؤں کے دیگر نوجوانوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور وہ ان کے ساتھ بھاگ جاتی ہے تین چار ہفتے یا مہینوں کے بعد واپس اپنے سسرال آجاتی ہے۔