نواز شریف رواں سال واپس آ رہے ہیں،انتہائی قریبی ذرائع کا دعویٰ

09:45 PM, 9 Sep, 2021

لاہور:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نوازشریف رواں سال وطن واپس آ رہے ہیں ،نواز شریف ہی اس ملک کو بھنور سے باہر نکال سکتے ہیں ۔

رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہی لوگ نواز شریف کو منت کر کے لائینگے کیوں کہ صرف نواز شریف ہی اس ملک کو بھنور سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے ایک ایسا لیڈر ہی پاکستان کو ترقی کی منازل کی طرف موڑ سکتا ہے جو ایٹمی دھماکے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو ،نواز شریف نے اس وقت بھی عالمی پریشر کا مقابلہ کیا اور اب بھی وہ ملک و قوم کی خاطر وطن واپس ضرور آئینگے ۔

نیب لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جنہوں نے نا اہل کیا، وہی سمجھ رہےہیں کہ نواز شریف کے سواکوئی آپشن نہیں، وہ نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونے دیں گے۔ 

انہوں نے کہا اگر بلاول عوامی ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں تو مسلم لیگ ن کو کوئی اعتراض نہیں ۔

مزیدخبریں