نادرا نے بینکنگ سسٹم کیلئے انقلابی سہولت متعارف کرادی

09:37 PM, 9 Sep, 2021

اسلام آباد : نادرا نے بینکنگ سسٹم کے لئے انقلابی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ بائیومیٹرک تصدیق کے لئے اب بینک جانے کی ضرورت نہیں ۔صارفین اب گھر بیٹھے انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق کر سکیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے  نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ  کیا اور چیئرمین نادرا طارق ملک سے ملاقات کی ۔چیئرمین نادرا  نے  گورنر اسٹیٹ بینک کوکنٹیکٹ لیس بائیومیٹرک تصدیق پر مبنی ڈجیٹل ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا نے بینکنگ سسٹم کے لئے انقلابی سہولت متعارف کرا دی ہے ۔ بائیومیٹرک تصدیق کے لئے اب بینک جانے کی ضرورت نہیں ۔صارفین اب گھر بیٹھے انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق کر سکیں گے۔

مزیدخبریں