کورونا کے بعد پاکستان میں بچوں میں خطرناک وبا پھیلنے کا خطرہ 

09:27 PM, 9 Sep, 2021

اسلام آباد:عالمی جریدے نے پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کے باعث بچوں میں ابتدائی ویکسی نیشن کا سلسلہ متاثر ہونے باعث سال 2021 میں خسرہ دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ظاہر کر دیا گیا ہے ۔

معروف عالمی جریدے نیچر میڈیسن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے پاکستان میں خسرہ سمیت بچوں میںدیگر بیماریوں کیلئے ابتدائی ویکسی نیشن کی طرف توجہ نہیں دی گئی،شائع رپورٹ کےمطابق پاکستان 2021 میں خسرہ کے خلاف ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرفہرست پانچ ملکوں میں شامل ہے، پاکستان میں گزشتہ سال 40 ملین بچوں کو خسرہ کی ویکسین نہیں لگائی گئی جب کہ دنیا بھر میں گزشتہ سال 120 ملین بچوں کو خسرہ کی ویکسین نہیں لگائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال جنوری سے اب تک خسرہ کے 8 ہزار سے زائدکیسزرپورٹ ہوئے اور  47 اموات ہوئیں، خسرہ کے 65 فیصدکیسز 5 سال سےکم عمربچوں میں رپورٹ ہوئے جن میں سے 78 فیصد کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی۔

محققین کے مطابق خسرہ پر قابو پانےکے لیے ویکسی نیشن جاری رکھنا بہت اہم ہے، خسرہ کو ویکسی نیشن کے ذریعے جلد قابو نہیں پایا گیا تو یہ پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم کیلئے تباہی کا سبب بن سکتاہے۔

مزیدخبریں