اسپیکٹرم لائسنس کی نیلامی میں کمپنیوں کی عدم دلچسپی، حکومتی بجٹ اہداف کو دھچکا

08:41 PM, 9 Sep, 2021

اسلام آباد : وفاقی حکومت کے بجٹ اہداف کو دھچکا لگا ہے ۔اسپیکٹرم لائسنس کی نیلامی سے ایک ارب ڈالر کا حصول دشوار ہوگیا، اسپیکٹرم لائسنس کی نیلامی میں ٹیلی کام کمپنیوں  نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا  ہے۔

ذرائع ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی چار میں سے تین کمپنیوں نے بولی میں شرکت نہیں کی۔اسپیکٹرم کی بلند قیمت اور سخت شرائط کی وجہ سے اسپیکٹرم کی نیلامی ناکام ہوگئی۔اسپیکٹرم کی قیمت کی ڈالر میں وصولی اور سخت شرائط رکاوٹ ثابت ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق شرح مبادلہ بڑھنے سے اسپیکٹرم کی قیمت میں 2017کے مقابلے میں 66فیصد تک اضافہ ہوا۔2017میں اسپیکٹرم 3.11ارب روپے فی میگاہرٹز پر نیلام ہوا۔شرح مبادلہ بڑھنے سے اب فی میگاہرٹز اسپیکٹرم کی قیمت 5.12ارب روپے کی سطح پر آگئی ۔اسپیکٹرم کی بلند بیس پرائس پر عالمی تنظیم جی ایس ایم اے نے بھی خدشات ظاہر کیے تھے۔

مزیدخبریں