فوجی آئل ٹرمینل کمپنی کے ٹیرف پر 5 سال کیلئے نظرثانی کی سمری منظور

06:39 PM, 9 Sep, 2021

اسلام آباد : ‏وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  ختم ہوگیا ہے۔اجلاس میں فوجی آئل ٹرمینل کمپنی کے ٹیرف پر پانچ سال کیلئے نظرثانی کی سمری منظورکرلی گئی ۔ اقدام سے فوجی ٹرمینل کمپنی کے آپریشنزاورمرمت کے اخراجات پورے ہوسکیں گے   ۔

‏وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ 2012ء سے 2020ء تک ٹیرف فرق کے جائزے کیلئے ذیلی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ۔ ‏پی این ایس سی کی 19 ذیلی کمپنیوں کیلئے رعایتوں بارے سمری بھی منظورکرلی گئی ۔

اجلاس میں  ‏آٹو ڈس ایبل سرنجزاورخام مال کی درآمد پرچھوٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ۔ ‏قبائلی اضلاع اور پوائنٹ آف سیل کی مانیٹرنگ سسٹم  کےبارے سمری بھی منظورکرلی ۔

ای سی سی نے 1.20 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے ٹینڈرز کے اجرا کی بھی منظوری دیدی۔ چیئرمین ٹی سی پی کو گندم کی خریداری کے امور تیز تر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرخزانہ نے   کہا کہ ایف بی آر قواعد اور قوانین پر عملدرآمد کیلئے ہراسگی کے پہلو کو ختم کرے ،ٹیکس چوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔نگرانی سمیت چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام وضع کیا جائے ۔

مزیدخبریں