بھارتی کرکٹ ٹیم پر کورونا کا حملہ،انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کا انعقاد خطرے میں

06:33 PM, 9 Sep, 2021

لندن : دورہ انگلینڈ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم پر کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں ۔ بھارتی ٹیم کے سپورٹس اسٹا ف ممبر میں سے ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی  ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپورٹس اسٹاف میں شامل ایک اور فرد کےکورونا میں مبتلا ہونے کے بعد 5 میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کا انعقاد خطرے میں لگ رہا ہے۔

 بھارتی ٹیم کا آج  شیڈول پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے اور کھلاڑی کمروں میں بند ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ کل شروع ہونا ہے۔ 

 خیال رہےکہ اس سے قبل بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری سمیت بولنگ کوچ، بھرت ارون اور  فیلڈنگ کوچ سریدھار بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور ٹیم کے فزیوتھراپسٹ نیتن پٹیل آئیسولیشن میں ہیں۔

مزیدخبریں