طالبان نے معروف ائرپورٹ کا نام تبدیل کردیا

طالبان نے معروف ائرپورٹ کا نام تبدیل کردیا

کابل : طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق  کابل میں حامد کرزئی ایئر پورٹ کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے، حامد کرزئی ایئر پورٹ کا نام کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ کر دیا گیا۔

دوسری طرف  قطری حکام نے کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے، قطر ایئرویز کی ایک پرواز غیر ملکی مسافروں کو لے کر آج کابل سے روانہ ہوگی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کنٹرول کے بعد کابل ایئر پورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے، جس پر 200 امریکی اور غیر ملکی شہری آن بورڈ ہیں۔دیگر غیر ملکیوں میں برطانیہ، اٹلی، نیدرلینڈز، یوکرین، کینیڈا اور جرمنی کے شہر شامل ہیں۔