2023 الیکشنز میں بلاول زرداری کے ہوش سندھ کے عوام ٹھکانے لگائیں گے، ڈاکٹر شہباز گِل

05:35 PM, 9 Sep, 2021

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے پشن کے بے تاج بادشاہ زرداری صاحب نے سندھ کو تاریکی کی راہ دیکھائی،آج پسرِ زرداری سندھ کے حالات سے ناآشنا مگر حکومت میں آنے کے خواہشمند ہیں،لیکن 2023 الیکشنز میں موصوف کے ہوش سندھ کے عوام ٹھکانے لگائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کرپشن کی بدولت علاقائی جماعت بنا دی گئی،روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے سندھ کے عوام کو ان سہولیات سے محروم کر دیا،سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس میں لوگ صاف پانی تک کو ترس رہے ہیں، آج بھی آئے روز کرپشن کی نئی داستانیں سندھ حکومت رقم کررہی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہاغریب مستحقین ،زکوتہ و خیرات کے بعد سندھ سرکار نے بے زبان جانوروں کو بھی نہیں بخشا،جانوروں کیلئے مچھر دانیوں پر 62کروڑ روپے کے فنڈز محکمہ لائف سٹاک کو جاری کردئیے،جبکہ تھر میں غریب عوام کسمپرسی کا شکار ہوکر بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،کرپشن کے نتیجے میں ملک کا بیڑا غرق کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا پرچی چیئرمین دن میں پی ایم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں،لیکن زرداری کے لال جان لیں 2023 کے الیکشن میں سندھ کے عوام ہی ان کے ہوش ٹھکانے لگا دینگے ۔

مزیدخبریں