ماسکو :عمارت میں سلنڈر دھماکے سے ہلاکتیں 5 پانچ ہوگئیں

ماسکو :عمارت میں سلنڈر دھماکے سے ہلاکتیں 5 پانچ ہوگئیں

ماسکو : روسی دارلحکومت میں رہائشی عمارت میں دھماکے سے مرنیوالوں کی تعداد 5  ہوگئی جبکہ متعددزخمیوں کا علاج جاری ہے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ماسکو کے قریب علاقے نوگنسک میں رہائشی عمارت میں گھریلو گیس دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز روس کے دارالحکومت ماسکو کے قصبے نوگنسک میں ایک 9منزلہ رہائشی عمارت میں گیس دھماکے ہوئے تھے ۔دھماکے سے 9 منزلہ رہائشی عمارت کی دوسری، تیسری اور چوتھی منزل کا حصہ منہدم ہوگیا اور24 اپارٹمنٹس کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

عمارت سے 170سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کتنے افراد  پھنسے ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں کی جانب سے تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔