پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز ، پولیس نے سیکورٹی کیلئے فوج سے مدد مانگ لی 

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز ، پولیس نے سیکورٹی کیلئے فوج سے مدد مانگ لی 
سورس: فائل فوٹو

لاہور : پاکستان نیوزی لینڈ سیریزکے لیے بڑے سیکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کے لیے فوج کی مدد مانگ لی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق آئی جی آفس نے میچز کے ائیر سرویلنس۔روٹس اور سٹیڈیم کے گردونواح میں موبائل جیمرز کا مراسلہ محکمہ داخلہ کو بھجھوا دیا ہے۔لاہورپولیس نے 2 سو اضافی ریزروز،ایلیٹ پولیس کی گاڑیاں مانگ لی۔

پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 60 اضافی ریزروز اور ایلیٹ کی گاڑیاں مانگ لی ہیں۔

دونوں ریجنز کی جانب سے ابھی فنڈز کی ڈیمانڈ نہین کی گئی۔۔ڈیمانڈ موصول ہونے کے بعد فنڈز کا اجرا کیا جائے گا۔لاہور پولیس کی جانب سے دوسو ریزرویں مانگی گٸی ہیں۔لاہور پولیس کو ڈیڑھ سو ریزروز ملنے کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہفتے کو 18 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ رہی ہے۔ کیوی ٹیم ڈھاکا سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستانی ون ڈے ٹیم پہلے ہی راولپنڈی پہنچ چکی ہے۔ 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز راولپنڈی میں کھیلی جانی ہے جو 17 ستمبر سے شروع ہوگی ۔

پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔