اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹس کے ماڈل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

04:23 PM, 9 Sep, 2021

اسلام آباد  : اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹس کے ماڈل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے نجی ہاوسنگ سوسائٹیز اور پلازوں پر نصب کیمروں کو سیف سٹی سے منسلک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کا ماڈل تبدیل کرنا کے احکامات جاری کر دیئے۔تمام پلازوں اور پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کو کے سیکیورٹی کیمروں کو بھی سیف سٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے فیز شہر کے اندر تمام پلازوں پر لگے کیمروں کو سیف سٹی کیمروں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔دوسرے فیز میں رورل علاقوں میں موجود ہاوسنگ سوسائٹیز کے سیکیورٹی کیمروں کو بھی سیف سٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔اس کے بعد ایک ماڈل ریزولوشن کیمرہ تمام جگہوں پر منسلک کیا جائے گا۔

مزیدخبریں