گلوکارہ حمیر ا چنا کی والدہ انتقال کرگئیں

گلوکارہ حمیر ا چنا کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور : معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی والدہ انتقال کرگئیں 

حمیرا چنا کی والدہ طویل عرصے سے شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔گلوکارہ حمیرا چنا کی والدہ کو طبعیت خراب ہونے پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں ۔ 

شوبز حلقوں کی طرف سے گلوکارہ حمیرا چنا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

گلوکارہ حمیرا چنا سے گلوکار حامد علی خان ، عارف لوہار،سائرہ نسیم ، حدیقہ کیانی ،انوررفیع ، ابرارالحق نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔