معروف بھارتی اداکار کی گاڑی سے ٹکرانے والا مزدور جاں بحق ہوگیا

12:34 PM, 9 Sep, 2021

ممبئی  : بھارت کے معروف اداکار اور ٹی وی پروڈیوسر  رجَت بیدی کی گاڑی سے ٹکرانے والا مزدوراسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیش بودھ نامی مزدور پیر کے روز نشے کی حالت میں سڑک پار کرتے ہوئے اچانک رجت بیدی کی گاڑی کے سامنے آگیا جس کے بعد اسے زخمی حالت میں ممبئی کے کوپر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اداکار زخمی شخص کو اسپتال لے گئے اور پھر ڈی این نگر  پولیس اسٹیشن میں واقعے کے بارے میں آن ڈیوٹی پولیس افسر کو آگاہ کیا۔

پولیس کی جانب سے رجت بیدی کے خلاف دفعات 279 (جلد باز ی میں ڈرائیونگ) اور 338 (دوسروں کی زندگی کو خطرے سے دوچار کرنا یا خود کو نقصان پہنچانا) کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاہم اداکار کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رجت بیدی نے جن مقبول فلموں میں معاون کردار ادا کیا ان میں ہریتھک روشن کی 'کوئی مِل گیا' اور سلمان خان کی فلم 'پارٹنر' شامل ہیں۔

مزیدخبریں