ناﺅمی اوساکا اور جینیفر بریڈی یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

11:27 AM, 9 Sep, 2020

 نیویارک : جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور فورتھ سیڈڈ ناﺅمی اوساکا اور میزبان ٹینس سٹار جینیفر بریڈی رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکہ کی شیلبی راجرز اور قزاخستان کی یولیا پیوتنتیسوا کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچز میں جاپان کی ناﺅمی اوساکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کی شیلبی راجرز کو سٹریٹ سیٹس میں بآسانی 6-3 اور 6-4 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ناﺅمی اوساکا نے 20 منٹ میں حریف امریکی کھلاڑی کو شکست سے دو چار کیا۔ 22 سالہ ناﺅمی اوساکا کا  کل  سیمی فائنل میں مقابلہ28 سیڈ امریکی کھلاڑی جینیفر بریڈی سے ہوگا۔

ایک اور میچ میں امریکی ٹینس سٹار جینیفر بریڈی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قزاخستان کی یولیا پیوتنتیسوا کو سیدھے سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے مات دی۔

مزیدخبریں