مرد کو برا اور سخت دل ہم خود بناتے ہیں‘ حرا مانی

11:09 AM, 9 Sep, 2020

لاہور : اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ مرد کو برا اور سخت دل ہم خود بناتے ہیں، ہمیشہ سے یہی کہا جاتا ہے کہ آپ مرد ہو آپ کو رونا نہیں لیکن کیا اس کے جذبات نہیں ہوتے، اسے رونا نہیں آ سکتا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں حرا مانی نے کہا کہ مرد بہت اچھی چیز ہے، اگر آپ اسے ایک سنائیں تو وہ آپ کی چھ سنتا ہے لیکن اس کو بھی تو سمجھا جائے، کیا اس کے جذبات نہیں ہیں۔

مرد کو سخت ہم خود بناتے ہیں، لڑکا گرتا ہے تو ہم کہتے ہیں تم نے رونا نہیں تم لڑکے ہو، وہ کیوں نہ روئے کیا اسے رونا نہیں آتا، اگر مرد کا دل سخت ہوتا ہے تو اس کو بھی ہم خود ہی سخت بناتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ حرا، اداکار مانی کی شریک حیات ہیں جو سال 2000 سے فن اداکاری سے وابستہ ہیں تاہم مانی اس شعبے میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

جہاں تک حرا کا تعلق ہے تو ان کی اداکاری میں پہلے کی نسبت نکھار توآیا ہے لیکن کیا وہ شوبز انڈسٹری کے افق پر ستارہ بن کر چمکتی ہیں یا اپنے شوہر کی طرح بس گزارہ ہی کریں گی، یہ کسوٹی تو وقت ہی پرکھے گا۔

مزیدخبریں