مودی انسانیت کے نام پر دھبہ بن چکا , مشال ملک

07:43 PM, 9 Sep, 2019

اسلام آباد: مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی اور عزاداروں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی اور عزاداروں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی انسانیت کے نام پر دھبہ بن چکا، جلد ہی نشان عبرت بھی بنے گا۔

 

مشال ملک نے کہا  کہ جابر اور فسطائی قوتوں کو للکارنا ہی حسینیت ہے۔ مودی انسانیت کے نام پر دھبہ بن چکا ہے۔ مودی سرکار کو نہتے زخمی عزاداروں کے خون کے ایک ایک قطرہ کا حساب دینا ہوگا۔

 

انہوں نے کہا  کہ مودی کے نشان عبرت بننے کا وقت دور نہیں ہے۔ اپنے شوہر  یاسین ملک کے حوالے سے انہوں کہا کہ گزشتہ رات سے کچھ پتا نہیں چل رہا، ان کی زندگی کو لاحق خطرات سے پریشان ہوں۔

 

مزیدخبریں