لاہور میں صبح سویرے بونداباندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا

03:31 PM, 9 Sep, 2018

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے بونداباندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا,مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔

گلبرگ، کینٹ، کنال روڈ، ظہورالٰہی روڈ، شاہ جمال روڈ اوراطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

  4محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لیے خشک سالی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ معمول سے کم بارش ہونے کے باعث سندھ کے مختلف حصے معتدل سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خشک سالی سے ملتان، میانوالی اور ارگرد کے علاقے بھی متاثر ہیں,واضح رہے کہ خشک سالی سے متعلق محکمہ موسمیات نے یہ دوسرا الرٹ جاری کیا تھا، اس سے قبل جون میں خشک سالی سے متعلق پہلا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں