پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنا قابل افسوس ہے‘ امریکی سینیٹر

03:08 PM, 9 Sep, 2018

واشنگٹن : امریکی سینیٹر کوری بکر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خلاف اہم پارٹنر ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنا قابل افسوس ہے، پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خلاف اہم پارٹنر ہے۔

سینیٹرکوری بکر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ جو کچھ کر رہی ہے وہ تکلیف دہ ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے پاس پالیسی اور حکمت عملی کا فقدان ہے,امریکی سینیٹر نے کہا کہ عمران خان ایسا لیڈرہے جس کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکتا ہے۔

امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ساتھ ملا کر چلنے کی ضرورت ہے، پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنے پر ہرگزخوش نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پینٹاگون نے پاکستان کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں نہ کرنے پر30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

لیفٹیننٹ کرنل کونی فالکنر کا کہنا تھا کہ کانگریس نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈز کے 50 کروڑ ڈالررواں سال کے آغاز میں بھی روک لیے تھے جس کے بعد اب تک روکی جانے والی کل رقم 80 کروڑ ڈالر ہوجائے گی۔

مزیدخبریں