تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع

12:21 AM, 9 Sep, 2018

اسلام آباد: تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہوگئی، اس منصوبے کی کُل صلاحیت 1410 میگا واٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کی طرف جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے نے بجلی کے پیداواری عمل میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

واپڈا کے مطابق تربیلا کے یونٹ نمبر 16 سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جا رہی ہے، اس کے دوسرے گیٹ کو بھی آج اٹھا لیا گیا ہے ، واپڈا کا کہنا ہے ’دوسرا گیٹ لفٹ کرنے کے بعد بجلی کے پیداواری عمل کا از سرِ نو آغاز کیا جا چکا ہے، چند روز میں باقی 2 یونٹس سے بھی بجلی کا پیداواری عمل شروع کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کے پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی تھی، یہ منصوبہ 92 کروڑ لاگت پر مشتمل ہے جس کی کُل صلاحیت 1410 میگا واٹ ہے، یہ اضافی سستی پن بجلی کا منصوبہ ہے۔

مزیدخبریں