ممبئی: بالی و وڈ دبنگ سلمان خان کی شمولیت نے سپر ہٹ فلم کے سیکوئل”ریس 3“ بہترین اداکار سے محروم کر دیا۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم فلم ”ریس 3 “ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جان ابراہم اور سلمان خان کے درمیان کافی عرصے سے سرد مہری حائل ہے جس کی وجہ سے سلمان خان نہیں چاہتے کہ جان ابراہم فلم کا حصہ بنیں ،فلم میں اداکار سلمان خان اور جیکولین فرننڈس مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار جان ابراہم اور سلمان خان کافی عرصہ قبل اکھٹے ورلڈ تور پر گئے جہاں پیسوں کے معاملے پر دونوں کے مابین جھگڑا ہو گیاتھا۔