سعودی عرب برما کے مسلمانو ں کا سب سے بڑا حمایتی نکلا

10:02 PM, 9 Sep, 2017

جدہ: روہنگیا میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر صلاح عبدالشکور نے سعودی عرب کو روہنگیا مسلمانوں کا سب سے بڑا مددگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے گذشتہ چند سالوں میں لاکھوں کی تعداد میں برما کے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دی گئی ۔

عرب میڈیا کے مطابق روہنگیا میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر صلاح عبدالشکور نے سعودی عرب کو روہنگیا مسلمانوں کا سب سے بڑا مددگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم کمیونٹی کے سوا برما سے ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کو کسی بھی ملک میں سعودی عرب جیسا استحکام نصیب نہیں ہوا ۔
چار سال قبل ان کے حالات مزید بہتر بنانے کیلئے سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا گیا جس کے تحت برمی مسلمانوں کی بڑی تعداد کو نوکریاں اورتعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں، سرزمین حرمین شریفین میں مقیم برمی کمیونٹی سے ہی ایسے تعلیم یافتہ اور دانش ور افراد سامنے آئے ہیں جو اراکان صوبے میں اپنے مقدمہ کی ذرائع ابلاغ ، قانون اور انسانی حقوق کے ذریعے نمائندگی کرتے نظر آتے ہیں۔
واضح رہے کہ برما کے مغربی صوبے اراکان میں بسنے والے روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت کو کئی ماہ سے الم ناک صورت حال کا سامنا ہے جبکہ چند برس قبل روہنگیا مسلمانوں نے مکہ مکرمہ کا رخ کیا تھا۔

مزیدخبریں