اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے 27سال جھوٹے الزامات کا سامنا کیا، نیب شرمندگی سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے2ادوار اور پرویز مشرف دور میں آصف زرداری کا احتساب ہوا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے خلاف مہم جوئی پر اربوں روپے خرچ کیے گئے،نیب کی اصلیت بے نقاب ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ نیب نے آصف زرداری کو اثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیاہے۔نیب نے درخواست میں کہا ہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو سرسری سماعت کے نتیجے میں بری کر کے ایک غلط مثال قائم کی۔