واشنگٹن : امریکہ میں سمندری طوفان ’’ارما‘‘ کی وجہ سے پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتوں کم ہو گئیں ہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت کے خدشات کے ساتھ تیل کی مانگ میں کمی آئی ہے تا ہم اس کے نرخوں میں گراوٹ قلیل دورانیہ کی ہے۔فلوریڈا کے ساحلوں سے ٹکرانے کی توقع ہونے والے ارما طوفان سے قبل عالمی منڈیوں میں تیل کی نرخ مندی کی جانب مائل ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی پیمائش میں وسیع ترین پیمانے پر استعمال کردہ لندن برینٹ پیٹرول کے فی بیرل کا بھاؤ 53.85 ڈالر تک گر گیا ہے۔جبکہ امریکی مغربی ٹیکساس خام تیل کے فی بیرل کی قیمت 47?7 ڈالر تک ہو گئی ہے۔