غذائی اشیاءمیں زہر ملا دیں،داعش کو نئی ہدایات جاری

06:43 PM, 9 Sep, 2017

دبئی : دہشت اور سفاکیت کی علامت سمجھی جانے والی شدت پسند تنظیم داعش کو نئی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ بازاروں اور گروسری اسٹورز پر موجود غذائی اشیاءمیں زہر ملا دیں۔
دنیا بھر میں دہشت اور سفاکیت کی علامت سمجھی جانے والی شدت پسند تنظیم داعش نے چند روز قبل مغربی دنیا بالخصوص یورپ میں پھیلے ہوئے اپنے انفرادی حملہ آوروں کو ایک "گھناﺅنی" ترکیب کے ساتھ نئے حملے کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔دہشت گرد تحریکوں اور تنظیموں کے امور پر نظر رکھنے والی معروف ویب سائٹ "SITE" کے مطابق تنظیم نے ٹیلیگرام پر اپنے چینل کے ذریعے اپنے تمام ہمدردوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ "بازاروں اور گروسری اسٹورز پر موجود غذائی اشیاءمیں زہر ملا دیں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ " آپ لوگ جہاں کہیں بھی ہیں وہاں کمزوریوں کے دہانے کھلے ہیں... لہذا اہلِ کفر پر کاری ضرب لگاﺅ۔
یاد رہے کہ تنظیم ماضی میں بھی اس سے ملتے جلتے خیالات کا اعلان کر چکی ہے بالخصوص 2015 میں جب نیوز ویک جریدے کے مطابق تنظیم نے "چھرا گھونپو ، جلا دو ، زہر دے دو" کی عبارت کو رائج کیا تھا۔

مزیدخبریں