نواز شریف اور ملکی ترقی میں گہرا تعلق ہے: مریم نواز

06:30 PM, 9 Sep, 2017

لاہور:رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہ تاجر برادری پاکستان کی ریڈھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں۔ نواز شریف کے جانے سے اسٹاک مارکیٹ نیچے آنے لگی ۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور ملکی ترقی میں بہت گہرا تعلق ہے دنیا معاشی کارکردگی کی تعریف کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نکالنے کی اتنی جلدی کیوں دکھائی گئی۔ نواز شریف کو اقتدار سے نکال دو گے دلوں سے کیسے نکالوگے ؟ سوال پوچھو پاکستان کی ترقی کے ضامن کو آپ سے کیوں چھینا گیا؟ بہانےبناتےہیں،کبھی دھاندلی،کبھی دھرنے،کبھی پاناماآجاتاہے ،نااہلی اقامےپرہوتی ہے۔ نواز شریف نے 11ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں جمع کی۔

انہوں نے کل کے عمران خان کے جلسے کے بارے میں کہا کہ لاہور نے سازشیوں اور مہروں کو مستردکردیا۔ لاہور نے سازش کی سیاست اور مہروں کی سیاست کو کل دفن کردیا۔ اب پاناما اقامہ کی سیاست نہیں چلے گی۔ آپ کے الزامات میں سچائی تھی تو اقامے کا سہاراکیوں لیا؟ نواز شریف کو نکالنے کی اتنی جلدی کیوں تھی الیکشن میں ایک سال ہی رہ گیا تھا.مریم نواز نے کہا نواز شریف کی نظرثانی درخواست کا فیصلہ عوام 17ستمبر کو دیں گے. میٹرو کو جنگلا بس کہنےوالوں لاہور سے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہو۔ لاہورسےووٹ مانگنےوالوں سےپوچھولاہورسےباہرجاکرلاہورکی ترقی کوگالی کیوں دیتےہو؟

مزیدخبریں