دبئی کے حکمراں بنے انوکھی شادی کے گواہ

دبئی کے حکمراں بنے انوکھی شادی کے گواہ

دبئی :دبئی کے حکمراں اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم انوکھے نکاح کے گواہ بن گئے، نکاح روبوٹ کے ذریعے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے حسبِ غیر معمول اقدام کے طور پر ہفتے کے روز اپنے ٹوئیٹر اکاو¿نٹ پر ایک خصوصی وڈیو جاری کی ہے۔ یہ وڈیو ان کی ٹیم میں کام کرنے والے دو افراد کے درمیان نکاح کے انعقاد کی وڈیو ہے۔
وڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ شیخ محمد کے دفتر میں کام کرنے والے دولہا اور دلہن جن کے نام عمر العلما اور امل بنت شبیب ہیں۔
ان کا نکاح ایک روبوٹ کے ذریعے ہوا۔اس نکاح کے لیے دبئی کی عدالت کے قاضی ، دولہا دلہن کے اہل خانہ اور گواہوں کے درمیان رابطہ اس روبوٹ کے ذریعے ممکن بنایا گیا۔نکاح کا انعقاد "امارات ٹاورز" کے سروسز سینٹر 1 میں ہوا۔